امریکا میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اپنی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا ،ملزم گھر سے گرفتارکرلیا،پولیس

منگل 3 اگست 2021 14:45

امریکا میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) مشہور امریکی ٹک ٹاک اسٹار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار برجاس کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر میں اپنی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا جہاں ایک نوجوان نے دونوں کے سر میں گولیاں ماردیں، فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاک اسٹار برجاس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کی دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد 20 سالہ نوجوان جوزف جیمنیز کو قتل کے جرم میں گھر سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور ملزم پر قتل، اقدام قتل اور چوری کی دفعات لگائی گئی ہیں۔