مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

منگل 3 اگست 2021 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے آلودگی کو ملک سے ختم کرنا ہے، یوم آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم کشائی کی گئی چھوٹے بچے اور بچیوں نے سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیاں اٹھائی رکھیں تھیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے سے فضا گونج رہی تھی اس موقع پر مرکز جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلی مذہبی و روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمیں محبت ہے اس کی ترقی کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے، مرکز جامعہ نور القرآن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے، پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے، آلودگی کو ختم اور فضا کو شفاف بنانے کیلئے ہر فرد کو ایک پودا لگانا چاہئے، یوم آزادی منا کر ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم اور یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی اقرا یونیورسٹی کے آنر حنیدلاکھانی، عنایت اللہ درانی،ایم پی اے وسیم قریشی،انجمن نوجوان اسلام کے سلیم عطاری،سماجی رہنما عبدالقادر نورانی، ایڈوکیٹ افضل روشن، سینئر صحافی آصف جئے جا بھی موجود تھے، سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمیں دل و جان سے عشق ہے، پاکستان کے دفاع، بقاع اور سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، ملک کے عوام یوم آزادی منائیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، انہوں نے کہا کہ ملک کو کورونا وبا سے نجات کیلئے توبہ استغفار کیا جائے، ملک میں نظام مصطفی ؐ کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے، تمام آنے والے معزز مہمانوں نے جامعہ نورالقرآن کا وزٹ کیا جامعہ سیدہ کائنات، نورالقرآن کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اور سیدہ خدیجہ الکبری میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور جامعہ نورالقرآن کی خدمات کو سہرایا۔