جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب چیپٹر کے زیر اہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک تعارفی اور نوٹیفکیشن دینے کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 11:38

جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب چیپٹر کے زیر اہتمام ریاض کے مقامی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب چیپٹر کے زیر اہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک تعارفی اور نوٹیفکیشن دینے کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی نوید افضال اور میڈیا پرسن دمام سعودی عرب جویریہ اسد  تھی ۔

جبکہ صدارت جرنلسٹس ایسوسی ایشن سعودی عرب کے چیف آرگنائزر کامران ملک نےکی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب کی نظامت کے فرائض  عروج اصغر نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ویلفئیر اتاشی نوید افضال نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے وابستہ صحافی معاشرے میں اہم سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان پر قلم کی حرمت کا پاس رکھنے کی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں مہمان خصوصی نے کمیونٹی خدمات پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تعریف کرتے ہوئے تمام  عہدیدارن کو خراج تحسین پیش کیا اس کے ساتھ مہمان خصوصی جویریہ اسد کا کہنا تھا کے صحافت ایک اہم ستون ہے کمیونٹی کا ، جس سے مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ جویریہ اسد نے صحافی حضرات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر کامران ملک کا کہنا تھا کہ  دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنے قلم کے ذریعے اپنی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے معروف صحافی اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چئیرمین عابد شعمون چاند کا کہنا تھا صحافت جتنا مقدس پیشہ ہے اتنا ہی پیشہ ورانہ ذمہ داری نیک نیتی مثبت و تعمیری سوچ اور غیر جانبداری کا تقاضا کرتا ہے اس لیے صحافیوں کو چاہیے اپنے اصولوں پر کار بند رہیں تاکہ ان تعاون سے پائیدار ترقی کے حصول اور مملکت پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلوانے کے اہداف حاصل کئے جا سکیں تقریب سے ، خرم خان ،  ، عروج اصغر ، فرح زاہد اور دیگر نے خطاب کیا

تقریب کے آخر میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن سعودی عرب کے جن  عہدے داروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے ان میں وسیم خان ، جویریہ اسد ، شاہین جاوید ، مریم شاہد ، فراح شاہد خرم خان، عمر بلال ، بابر ملک ، خانزادہ خان ، شامل ہیں تقریب دعائیہ کلمات کے بعد پرتکلف عشائیہ کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔