سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کے گھر پر فائرنگ

موٹر سائیکل سواروں نے گھر پر فائرنگ کی ،ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی‘بلخ شیر

اتوار 17 مئی 2026 21:20

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کے گھر پر فائرنگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2026ء) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کی رہائشگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر بلخ شیر کھوسہ نے تھانہ ڈیفنس میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رات گھر پہنچا تو ملزمان نے گھر پر حملہ کیا، مددگار 15 پر پولیس کو اطلاع دی، دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈیفنس فیز 6 میں قائم گھر پر فائرنگ کی اور دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔

درخواست میں بلخ شیر کھوسہ نے کہا ہے کہ 2023 میں بھی مجھ پر مسلم ٹائون کے علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں مجھے گولی لگی تھی، سپریم کورٹ کا وکیل ہوں تحفظ فراہم کیا جائے۔ایس ایچ او ڈیفنس سی نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش شروع ہوگی۔