
جموں وکشمیر کی عظیم ترین قربانیاں اور مسلسل جدوجہد ان کی آزادی کی ضمانت ہے : شہبازشریف
مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق استصواب رائے سمیت اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل کرایا جائے ۔غیرقانونی بھارتی اقدامات کو دو سال ہوگئے، عالمی برادری اور ادارے بھارت کو اس کے ظلم اور قانون شکنی پر کٹہرے میں کھڑا کریں
جمعرات 5 اگست 2021 22:24

(جاری ہے)
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں شہادتیں ہوئیں،کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے ۔
ستم ظریفی ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی قانون کی خلاف ورزی کابڑا مجرم بھارت ہی سلامتی کونسل کی اس وقت صدارت کررہا ہے ۔بھارت اسی ادارے کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہے جس کی قراردادوں کی سات دہائیوں سے خلاف ورزی کررہا ہے ۔ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اگست کے مہینے میں بھارت اس ادارے کا صدر ہے جس کی قراردادوں کی خلاف ورزیوںکا وہ خود مجرم ہے ۔5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔حکومت پاکستان کواگست میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنا چاہئے تھی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق استصواب رائے سمیت اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل کرایا جائے۔انہوںنے کہاکہ آج کے دن مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ہمت، حوصلے، عزم صمیم اور آزادی کے حصول کے لئے غیرمتزلزل ارادے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اہل جموں وکشمیر کی عظیم ترین قربانیاں اور مسلسل جدوجہد ان کی آزادی کی ضمانت ہے، انشاء اللہ وہ فتح حاصل کرکے رہیں گے ،ان شااللہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر سے اسی طرح جانا پڑے گاجس طرح انگریز سامراج برصغیر سے جانے پر مجبور ہوا تھا ۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی ۔ہم شہداکے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.