پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 5 اگست 2021 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے واصف تنویرولد محمد عارف کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے’اصول اولیٰ کے تحت تغیر پذیر دھاتوں کی II(a)-VI(b) مرکبات میں آلائشوں پر فیرو مقناطیسی پہلووں کی تحقیق‘ کے موضوع پر،ماہر ہ افضل دختر محمد افضل کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’خواتین کی تعلیم پر ذرائع ابلاغ کے اثرات‘ کے موضوع پر،مبشرہ اختر دختراختر محمود کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’یونیورسٹی کمرہ ،ْ جماعت میں طلبہ کی تعلیمی تحصیل پر جائزہ کے اہدافی طریقوں کے اثرات کا مطالعہ‘ کے موضوع پر،امینہ نسیم دختر راجا نسیم اختر خان کوسائوتھ ایشین سٹڈیز ( سپیشلائیزیشن ان پولیٹیکل سائنس) کے مضمون میں ان کے’پاکستان چائنہ تعلقات کی جغرافیائی تدبیری اہمیت ۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیاء میں انڈیا کو درپیش مسائل (1962-2019)‘ کے موضوع پراورفصیحہ الطاف دختر الطاف حسین شاہ کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’پنجاب کے سیکنڈری اسکولز اساتذہ کی قومی پیشہ ورانہ معیارات سے آگاہی اور مشق کا مطالعہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔