ڈاکٹر سیمی بخاری ، ہمایوں اختر خاں کاکارکنوں کے ہمراہ این اے 131 کے مرکزی دفتر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا

ہفتہ 14 اگست 2021 01:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2021ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے والٹن روڈ پر حلقہ این اے 131 پارٹی آفس میں جشن آزادی کی تقریب کا ا نعقاد کیا ، تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا او ر ملکی سلامتی اور خوش حالی کے لئے دعائیںمانگیں گئیں، تقریب سے ڈاکٹر ج*سیمی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا، پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی انتہائی جوش وجذبے ملی یکجہتی اور شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور عہدکرتی ہے کہ وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے، یوم آزادی شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن قومی ہیرواورمعماروطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ،نوجوان جشن آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ان عظیم شہداء کو یاد رکھیں جن کے خون سے آزادی کی شمع روشن ہوئی ، قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا وژن تھاکہ برصغیر میںمسلمانوں کو الگ وطن اور آزاد ی کی نعمت نصیب ہوئی ،تقریب سے ہمایوں اختر خاں، روبینہ شاہین، مقدسہ ایاز، نازیہ گیلانی ، ڈاکٹر مصباح ظفر، نسیم زہراء، فریدہ بابر، تسلیم سعادت نے بھی خطاب کیا۔