سندھ ہائی کورٹ،گٹکا، ماوا کی روک تھام نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کونوٹس جاری

پیر 16 اگست 2021 14:47

سندھ ہائی کورٹ،گٹکا، ماوا کی روک تھام نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا، ماوا کی روک تھام نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو16 ستمبر کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں گٹکا، ماوا کی روک تھام نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو 16 ستمبر کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔

دائر درخواست میں مزمل ممتازایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ ضلع ایسٹ کے تمام ایس ایچ اوز کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ ضلع ایسٹ کے ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز گٹکا، ماوا کی تیاری، فروخت میں ملوث ہیں۔ گٹگا، ماوا کی تیاری و فروخت ضلع ایسٹ کے ایس ایچ اوز کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تمام تھانوں اور ایس ایچ اوز کی انٹیلی جنس رپورٹس منگوائی جائیں۔

تحقیقات کروائی جائیں، ضلع ایسٹ میں کتنی فیکٹریوں میں گٹکا، ماوا تیار ہو رہا ہے۔ درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی گلشن اقبال، ایس پی جمشید کوارٹر، ایس پی سہراب گوٹھ، ایس ایچ او بلوچ کالونی، ایس ایچ اوز تھانہ محمود آباد، جمشید کوارٹر، سولجر بازار، ایس ایچ او گلشن اقبال، فیروز آباد، ٹیپو سلطان، تھانہ برگیڈ، سچل، سہراب گوٹھ، مبینہ ٹاون، سائٹ سپر ہائی وے، شاہراہ فیصل، تھانہ پی آئی بی، بہادر آباد، نیو ٹاون کے ایس ایچ اوز کو فریق بنایا گیا ہے۔