عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں،مریم اور نگزیب

ہفتہ 21 اگست 2021 16:55

عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں،مریم اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پتہ کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں قوم کے کتنے پیسے بچائے گئی شہباز شریف نے منصوبوں میں 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی۔انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد اب عمران خان خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں۔ حکومتی کارکردگی پر شہبازشریف نے بیان دیا، جس پر نیب کا نوٹس جاری ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میٹرو بی آرٹی کے 126 ارب روپے نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ روپے پر نیب نوٹس جاری ہورہے ہیں۔