تھرپارکر میں خودکشی کے بڑھتے واقعات، 60 فیصد کم عمر نوجوان تھے
73فیصد متاثرین نے خود کو پھانسی دی جبکہ 36 فیصد نے پہلے مرنے کی خواہش ظاہر کی تھی
بدھ 25 اگست 2021 13:39
(جاری ہے)
یہ تحقیق ملک کے سرکردہ ماہر نفسیات اور نفسیاتی اداروں کی تکنیکی مدد سے کی گئی ہے جس کیلیے سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی اور تھر فائونڈیشن نے مالی تعاون کیا جبکہ سندھ حکومت کے محکمہ صحت تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اور ہیلتھ سائنس، ڈائو یونیورسٹی ، سرکاواسجی انسٹی ٹیوٹ آف سائکیاٹری نے پروگرام کے لیے تکنیکی اور انسانی وسائل کی مدد فراہم کی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرین میں سی24فیصد پہلے ہی ذہنی بیماریوں میں مبتلا تھے جبکہ صرف9 فیصد متاثرین قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق 60فیصد متاثرین کا عمر گروپ10سی20 سال تھا اور36 فیصد کیسز 21 سی30 سال عمر کے تھے، تقریبا 45 فیصد خواتین اور15فیصد مردوں نے کوئی باضابطہ تعلیم حاصل نہیں کی، جبکہ 60فیصد خواتین گھریلو خواتین تھیں اور 40 فیصد متاثرین کم آمدنی والے گروہوں سے تعلق رکھتے تھے جوکہ غیر ہنر مند مزدور ، کسان ، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹے پیمانے پر کاروباری مالکان تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکشی کے طریقہ کار کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ73فیصد متاثرین نے خود کو پھانسی دی جبکہ 36فیصد نے پہلے مرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، رپورٹ میں یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ 15فیصد خودکشی کرنے والوں نے خودکشی کرنے سے پہلے خودکشی کی کوشش کی تھی اس سے پہلے کہ عورت اور مرد کا تناسب 4:1تھا، مطالعے سے پتہ چلا کہ 52 فیصد خودکشی پہلے سے طے شدہ تھی اور 48فیصد خودکشی اچانک اور کسی عمل سے متاثر تھے۔سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ نفسیاتی پوسٹ مارٹم کے نتائج سے خودکشی کے واقعات کی اصل وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ڈائو یونیورسٹی کراچی کے ڈاکٹر پروفیسر سید حیدر رضا نقوی نے کہا کہ ضلع تھرپارکر کے کیس اسٹڈی نے پاکستان میں خودکشی کے واقعات کو روکنے کی مہم میں سبقت حاصل کی ہے،تھر فاونڈیشن کے محسن ببر نے کہا رپورٹ کے نتائج واضح طور پر ضلع میں ذہنی صحت کی وسیع تر فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم
-
ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے، ڈی سی جہلم
-
میرپورخاص، پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
جہلم میں متعدد چنگ چی رکشہ جات بغیر رجسٹریشن و روٹ چل رہے ہیں، یہ جہلم کی مصروف شاہراہوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کے معمول کو خراب کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم
-
سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید ترین بنائیں گے ڈی سی جہلم
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا گرلز سکول نمبر 1 میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ ، امتحانی عمل اور طالبات کے لیے سہولیات کا جائزہ
-
آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے گا
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.