"9 سال بعد بھی میرا ایک گولی کا زخم ٹھیک نہیں ہوا، افغانستان کے لوگوں نے تو لاکھوں گولیاں کھائی ہیں"
ملالہ یوسفزئی کا افغانستان میں طالبان کی واپسی کے تناظر میں اپنے علاج سے متعلق مضمون، ملالہ نے اپنے مضمون میں 2012 سے لے کر اب تک جاری رہنے والی سرجریز سے متعلق تمام معلومات تحریر کریں
دانش احمد انصاری بدھ 25 اگست 2021 19:23
(جاری ہے)
اپنے مضمون کا آغاز کرتے ہوئے ملالہ نے لکھا کہ '2 ہفتے قبل جب امریکی افواج، افغانستان سے انخلا کررہی تھیں اور طالبان کنٹرول حاصل کررہے تھے، اس وقت میں بوسٹن کے ایک ہسپتال میں بستر پر لیٹی اپنے چھٹے آپریشن سے گزر رہی تھی، کیونکہ طالبان نے میرے جسم کو جو نقصان پہنچایا تھا، ڈاکٹروں اس کا علاج کررہے تھے'۔اکتوبر 2012 میں ہونے والے حملے میں ایک گولی سے خود کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق ملالہ یوسفزئی نے کہا کہہ 'گولی نے میری بائیں آنکھ، کھوپڑی اور دماغ کو چیر دیا تھا، میرے چہرے کو زخمی کردیا تھا، میرے کان کا پردہ توڑ دیا تھا اور میرے جبڑے کے جوڑوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا'۔انہوں نے لکھا کہ 'پاکستان کے شہر پشاور کے ایمرجنسی سرجنز نے میری بائیں کھوپڑی کی ہڈی کو ہٹا دیا تھا تاکہ میرے دماغ کو چوٹ لگنے کے نتیجے میں ہونے والی سوجن کے لیے جگہ پیدا ہو، ان کی بروقت کارروائی نے میری جان بچائی لیکن جلد ہی میرے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور مجھے طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا تھا'۔ملالہ مزید کہتی ہیں کہ 'ایک ہفتے بعد ڈاکٹرز نے اس بات کا تعین کیا کہ مجھے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے اور علاج جاری رکھنے کے لیے مجھے اپنے وطن سے باہر منتقل کیا جانا چاہیے'۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران مجھے کوما میں رکھا گیا تھا، مجھے اس وقت سے لے کر برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال میں ہوش میں آنے تک کچھ بھی یاد نہیں ہے۔برطانیہ کے ہسپتال میں ہوش میں آنے سے متعلق ملالہ کہتی ہیں کہ 'جب میں نے اپنی آنکھیں کھولیں تو مجھے احساس ہوا کہ میں زندہ ہوں لیکن میں نہیں جانتی تھی کہ میں کہاں تھی یا میں کیوں انگریزی بولنے والے اجنبیوں سے گھری ہوئی تھی۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے علاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'جب پاکستانی سرجنز نے میری کھوپڑی کی ہڈی کا کچھ حصہ ہٹایا تھا تو اسے میرے پیٹ میں منتقل کردیا تھا تاکہ کچھ عرصے بعد وہ میری دوسری سرجری کرکے اسے دوبارہ سر میں ڈال سکیں۔انہوں نے کہا کہ 'برطانوی ڈاکٹرز نے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اس جگہ پر ٹائٹینیم پلیٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا جہاں میری کھوپڑی کی ہڈی تھی، اس طریقے کو کرینیو پلاسٹی کہتے ہیں۔ملالہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے میری کھوپڑی کا ٹکڑا میرے پیٹ سے نکال لیا جو آج میرے بک شیلف پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'ٹائٹینیم کرینیو پلاسٹی کے دوران میرے کان میں اس جگہ پر کوکلئیر امپلانٹ بھی کیا گیا جہاں گولی نے میرے کان کے پردے کو نقصان پہنچایا تھا۔حملے کے نتیجے میں ملالہ کے چہرے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی کافی علاج ہوا، انہوں نے کہا کہ 'برطانیہ پہنچنے کے 6 ہفتے بعد ڈاکٹرز نے میرے مفلوج چہرے کے علاج کا فیصلہ کیا، انہوں نے دوبارہ میرے چہرے کو کاٹ دیا تھا اور شدید کٹی ہوئی رگوں کو اس امید پر دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی کہ ان کی نشوونما ہوگی اور یہ نقل و حرکت میں مدد کریں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تشویش ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ میں مقیم ملالہ یوسف زئی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر فون کیا تھا اور وہاں خواتین کے حقوق پر بات کی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے انہیں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر فون کیا اور وہاں خواتین کے حقوق پر بات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نےانہیں فون کر کےافغانستان میں خواتین کےحقوق پربات کی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ ملالہ نےافغان خواتین کی تعلیم اور حقوق سے متعلق وزیراعظم کو خط بھی لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر افغان حکومت عمران خان کی بات پر دھیان دیتی تو یہ حالات نہ ہوتے، افغان مسئلے کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.