استحکام پاکستان کانفرنس : لیاقت باغ عوام شرکت کا ریکارڈ قائم کرینگے،مفتی تاج ربانی

جمعرات 26 اگست 2021 23:50

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2021ء) 6 ستمبر لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس میں عوام شرکت کا ریکارڈ قائم کریں گے۔مسلمان اپنے نبی ؐ کی عزت و ناموس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین امیر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک مفتی تاج الدین ربانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 7ستمبر پاکستان کے مسلمانوں کے لیے یوم ختم نبوت اور یادگار دن ہے ۔ہزاروں شہداء نے ختم نبوت کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں سے 6ستمبرکو لیاقت باغ راولپنڈی تحفظ ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلمان اپنے نبیؐ کی عزت اور ناموس کیلئے ہروقت ہرقربانی کیلئے تیار رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہزاروں شہداء ختم نبوت کے خون نے یہ تاریخ رقم کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک یکم ستمبر تا سات ستمبر پورا ہفتہ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے طور منائے گی چنانچہ تمام تحصیلوں میں علما کرام ختم نبوت کے عنوان پر درس قرآن بیانات اوراس عنوان کی اہمیت اور حساسیت کا شعور عام کریں گے۔

1974 کی آئینی ترمیم جوکہ قومی اسمبلی سے متفقہ ترمیم ہے جس میں قومی اسمبلی عدالت قرار دی گئی تھی تویہ عدالتی کارروائی بھی قرار دی گئی اور قانون ناموس رسالت بھی تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی عزت وآبرو کی حفاظت بھی قرآن وسنت کے عین مطابق قانون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے یہودی مالیاتی اداروں کی خواہش رہی کہ ان دونوں قوانین میں ایسی ترمیم کی جاے کہ اس کی اصل روح اس سے نکل جاے لیکن یاد رہے کہ کروڑوں مسلمانوں کے ہوتے ہوئے ایسا کبھی بھی نہیں ہوگایہاں اس مسئلے پرہر مسلک اور پارٹی کے مسلمان آپ کو یک جان نظر آئیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ کفریہ طاقتیں ناکام رہی ہیں اور آئیندہ بھی ناکام رہیں گی