لاہور،قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم کا بھتیجا گرفتار

ہفتہ 28 اگست 2021 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) لاہور میں ٹائون شپ پولیس نے قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس نے قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم اور4 بیٹوں سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ منشا بم بیٹوں سمیت رپوش ہوگیا ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، شہر میں کسی قبضہ گروپ کی جگہ نہیں،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :