پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعلقہ سوبھو ڈیرو میں رانی پور آمد

اتوار 29 اگست 2021 19:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلقہ سوبھو ڈیرو میں رانی پور پہنچ کر رکن قومی اسمبلی پیر فضل علی شاہ اور رکن سندھ اسمبلی سید پیار علی شاہ کی والدہ اور بھائی سید رفیق شاہ اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر فضل علی شاہ اور سید پیار علی شاہ سے ان کے بھتیجے اور ضلع خیرپور میں پی پی پی کے سابق صدر قمر زمان شاہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحومین کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید قائم علی شاہ، سیدہ نفیسہ شاہ، سید جاوید علی شاہ، ساجد بھانبھن، شیراز راجپر، غزالہ سیال، نواب وسان، ابرار شاہ و دیگر نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ دریں ثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کنب آمد پر عوامی استقبالکیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی اور شہریوں نے فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔