پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

منگل 31 اگست 2021 21:55

لاہور۔31اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 31اگست 2021ء ) :پنجاب یونیورسٹی نے نادیہ ادریس دختر محمد ادریس کوسٹیٹسٹکس کے مضمون میں ،واردہ نعیم بخاری دختر محمد نعیم اجمل شاہ کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ،خدیجہ رفیق دختر محمد رفیق کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں  پودے کی نشوونما کو فروغ دینے والے رائیز و بیکٹیریا کے استعمال سے مکئی میں نمکیات کے خلاف مدافعتی ا سالمیاتی اور حیاتیاتی کیمیائی تجزیہ کے موضوع پر،کلثوم رزاق دختر عبدالرزاق خان کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں قرآنی اصطلاحات تفکر و تدبر کے جدید اطلاقات برصغیر کے تفسیری ادب کے تناظرکے موضوع پراورطاہرہ اکبر دختر اکبر سیال کوجینڈر سٹڈیزکے مضمون میں ان کے پاکستان میں انگریزی کی نصابی کتب میں اصناف کی عکاس تصویری علامات و اشارات کے تجزیہ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔