ستمبر یوم دعوت اسلامی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں

ملک بھر میں کل یوم دعوت اسلامی کی مناسبت سے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا

بدھ 1 ستمبر 2021 19:15

ستمبر یوم دعوت اسلامی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت اسلامی کے قیام کو 2 ستمبر2021 کو چالیس سال مکمل ہوں گے، اس حوالے سے دعوت اسلامی سے وابستگان آ ج بروز جمعرات یوم دعوت اسلامی ’’شایان شان‘‘ طریقے سے منائیں گے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ملک بھر میں یوم دعوت اسلامی کی مناسبت سے مختلف مدنی مراکز پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوگا، جس میں اراکین شوریٰ اور مبلغین چالیس سالہ دور میں دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کرینگے، ان سنتوں بھرے اجتماعات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

یوم دعوت اسلامی کے موقع پر عاشقان رسول اپنے رب کے حضور سربسجود ہوکر شکرانے کے نفل ادا کریں گے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں مدنی قافلے بھی راہ خدا عزوجل میں تین دن کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ یوم دعوت اسلامی کے موقع پر مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہوگا جس میں امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطاری قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ بیان فرمائینگے۔

متعلقہ عنوان :