بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب کا مشن شروع کر دیا،کئی سیاستدان پیپلز پارٹی میں شامل
سلیکٹڈ نے لوگوں سے روٹی چھین لی،آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا، عوام خوشحال ہوگی،بلاول بھٹو
سجاد قادر اتوار 5 ستمبر 2021 08:16
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری سے دو مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے والے لیہ سے سابق وفاقی وزیر بہادر خان سیہڑ کی ملاقات کی جہاں بہادر خان سیہڑ نے 11 ستمبر کو لیہ میں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔
لیہ آمد پر بہادر خان سیہڑ پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ بہادر سیہٹر ق لیگ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ سلکیٹڈ وزیراعظم نے 20 ہزار خاندانوں سے روٹی کپڑا مکان چھینا مگر آنیوالے وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا عوام خوشحال ہوگی، ملک کو بحران سے ہماری پارٹی اور ہمارا منشور نکال سکتا ہے، ہمارے نوجوان اس مشن کو آگے لیکر جائیں گے۔ آنے والا وقت آپکا ہے اور آپکی حکومت ہوگی۔دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے سابق ضلعی سینئر نائب صدر علی حیدر زمان گردیزی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدر زمان گردیزی سے ان کے بھائی کرنل (ر) ناصر زمان گردیزی، ان کے بہنوئی مخدوم راجو گردیزی کے انتقال پر بھی تعزیت کی،،،،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، خواجہ رضوان عالم اور نتاشہ دولتانہ، سید عبدالقادر گیلانی، ایم پی اے علی حیدر گیلانی، عبدالقادر شاہین اور حیدرزمان قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.