سراج الحق کا تجمل الاسلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 6 ستمبر 2021 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر میڈیا سروس کے چیف ایڈیٹر اور اسلامی جمعیت طلبہ مقبوضہ کشمیر کے سابق ناظم اعلیٰ تجمل الاسلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے مرحوم کی مغفرت اورخاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر قیادت نے نے تجمل الاسلام کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

تجمل الاسلام کچھ عرصہ سے کرونا کے مرض میں مبتلا تھے۔اُن کا شمار کشمیر کے نامور دانشوروں میں ہوتاتھا۔ ڈاکٹر ایوب ٹھاکر اور تجمل الاسلام نے کئی عشرے قبل جلاوطنی اختیار کی تھی۔انھوں نے ساری زندگی آزادی کشمیر کی جدوجہد میں گزاری۔ وہ کشمیرکے ذہین ترین افراد میں سے ایک تھے۔