جماعت اسلامی مظلوم طبقہ کی جنگ لڑ رہی ہے، بلال قدرت بٹ

امریکہ اور اس کے حواری گلوبلائزیشن کے نام پر اپنا ’’ نیا عالمی نظام ‘‘ بزور طاقت اس گلوبل ویلج پر نافذ کرکے ناکام ہوگئی ، بیان

منگل 7 ستمبر 2021 23:22

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مظلوم طبقہ کی جنگ لڑ رہی ہے جماعت اسلامی سیکولرز،کمیونزم،سوشل ازم بے دینی کے خلاف میدان عمل میں جدوجہد کانام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی راوی ریان کے زیر اہتمام جماعت اسلامی پاکستان کے یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری میاں مشتاق جاوید ، امیدوار سٹی میئر حاجی محمد اسلم کمبوہ، رانا ظہیر بابر ،صدر انجمن صحافیاں اسلام دین کمبوہ، مرزا محمود عالم،محمد امین، محسن رضا اپل،احمد رضا کمبوہ، دانش ندیم اعوان،ندیم انجم،وقاص ذوالفقار ویگر دبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے بلال قدرت بٹ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کرپشن ،موروثیت ،فرقہ واریت لسانیت سے پاک،اصلاح حکومت واصلاح معاشرہ کاکام کرنے والی ملک گیر منظم قومی دینی جمہوری پارٹی ہے انشائ اللہ اس ملک میں اسلامی نظام قائم کرکے عوام کو ترقی وخوشحالی ،انصاف دیگی ہم پر کرپشن ،کمیشن ،اقربا پروری کا کوئی داغ نہیں اس لیے جماعت اسلامی ہی ملک کو بدعنوانی سے پاک کرسکتی ہے یہ محض اللہ تعالیٰ کی کرم نواز ی اوراس کے سامنے جواب دہی کا احساس ہے ،ورنہ وہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں جس میں سیاستدان دونوں ہاتھوں سے قومی دولت لوٹ رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ الحمداللہ جماعت اسلامی نے اسی سال میں ملک کو اسلامی ا?ئین دینے، سیکولر بے دین طبقات کی سازشوں کوناکام بنانے، تبلیغِ اسلام، توسیع دعوت ، تربیت کردار اور خدمتِ خلق کے میدانوں میں قابل قدر کام کیا۔جماعت اسلامی نے ملک میں نوجوانوں، طلب علموں، اساتذہ، مزدوروں، تعلیم یافتہ شہریوں، کسانوں اور سیاسی کارکنوں میں اصلاح ِ احوال کی زبردست اور موثر جدوجہد کی۔

پاکستان کی نظریاتی بنیاد کو مضبوط کرنے میں جماعت اسلامی نے اہم کام کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان متحرک / اور فعال تحریک کا نام ہے۔ جمود کے نام سے یہ ا?شنا نہیں ہے جماعت اسلامی کی دعوت، الل? کی بندگی اور بندوں کو بندوں کے ظلم سے نجات دلا کر اسلام کے نظام عدل و انصاف کو قائم کرنے کی دعوت ہے۔

ہم جس کلمہ کو پڑھ کر مسلمان کہلاتے ہیں، یہ کلمہ ہمیں .جدوجہد کی دعوت دیتا ہے۔ہرظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد ، ہر مظلوم کی داد رسی، ہر دکھی کی ا?واز پر اٹھنا اور ضعیف و بے سہارا کی مدد کرنا، معاشرے سے غربت و افلاس کو ختم کرنا، راحت و سکون پرمبنی معاشرہ قائم کرنا اور اپنے رب کی جنتوں کی طرف لپکنا، بڑھنا اور ’’ففرو الی الل?‘‘ کا مصداق بن جانا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دعوت الی اللہ پر لبیک کہیں، انفاق فی سبیل اللہ کی پکار پر تن من دھن قربان کریں، جہاد فی سبیل اللہ کی صدا بن کر اپنی جان ہتھیلی پر لیے میدان میں نکل ا?ئیں اور پکار اٹھیں کہ اِنّ صلوتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین(میری نماز میری قربانی، میری زندگی اور میری موت سب الل? رب العالمین کے لئے ہی)جماعت اسلامی ایک علمی ، فکری اور انقلابی تحریک ہے۔

مقرین نے کہا کہ ذہنوں کو جِلا بخشنے والا اس کا فکر انگیز لٹریچر ا?ج بھی دنیا کی تقریباً46 بڑی زبانوں میں موجود ہے اور چار دانگ ِعالم میں اس کا چرچا ہے۔ ہر جگہ اسلامی ، جہادی اور انقلابی تحریکوں کی یہ جان ہے۔ ا?ج دنیا سمٹ گئی ہے اور ایک ’’ گلوبل ویلج ‘‘ بن گئی ہے۔ امریکہ اور اس کے حواری گلوبلائزیشن کے نام پر اپنا ’’ نیا عالمی نظام ‘‘ بزور طاقت اس گلوبل ویلج پر نافذ کرکے ناکام ہوگئی ہے جبکہ ہم اپنے ایمان اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے عہد و پیمان کی بنیاد پر پابند ہیں کہ پوری دنیا میں کلمہ ? طیبہ کی حکمرانی قائم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کے پاس عقیدہ ہے نہ پیغام و دعوت ، اس لیے وہ تباہی پھیلانے والے ا?لات کے ذریعے دنیا فتح کرنا چاہتا ہے جبکہ امت مسلمہ عالمی ، ا?فاقی اور عالمگیر پیغام کی بنیاد پر دلوں کو جیتنے اور ذہنوں کو مسخر کرنے کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے اور امریکی استعمار کے استحصالی اور ظالمانہ نظام کا مقابلہ نہتے اور بے سرو سامانی کے عالم میں اللہ کی نصرت و تائید کے سہارے کر رہی ہے۔