ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم جز ہے قادیانی کافر ہیں، ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو

ملکی آئین میں بھی درج ہے نبی اکرمﷺ رحمت اللعالمین ہیں، جنہوں نے اپنے حسن اخلاق سے لوگوں کو مسلمان کیا ہم ان کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں : پروفیسر الجامہ سندھ

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:32

ٌحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کہا ہے کہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم جز ہے قادیانی کافر ہیں، جو کہ ملکی آئین میں بھی درج ہے نبی اکرمﷺ رحمت اللعالمین ہیں، جنہوں نے اپنے حسن اخلاق سے لوگوں کو مسلمان کیا ہم ان کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں خوشی ہے کہ تمام مسلک کے مہمان سربراہان آج ختم نبوت پر متفق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ سندھ کی آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں شعبہ تقابل ادیان و ثقافت اسلامیہ کی جانب سے منعقد کیے گئے ’’تحفظ ختم نبوت کانفرنس‘‘ سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ الجامعہ سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنا ایمان مضبوط رکھنا ہے جس کے لیے کلمہ طیب پر دل و جان سے یقین رکھنا ہوگا انہوں نے مرزا غلام قادیانی کا نام لیے بغیر کہا کہ اس منکر کے نام سے ’احمد‘ حذف کردینا چاہئے، کیونکہ حضرت محمد مصطفیﷺ کا نام مسلمان اپنے نام کے ساتھ اس لیے جوڑتے ہیں تاکہ ایک نسبت رہے، جو قیامت کے دن شفاعت کا باعث بنے، اس لیے نبی اکرمﷺ کا نام اسلام سے خارج لوگوں کے نام کے ساتھ جوڑنے کا عمل قبول نہیں ہے انہوں نے نوجوانوں کو اسلام کی تعلیم کو اس کی اصل روح کے مطابق سمجھنے کیلئے ایسے سیمینارز مستقبل میں بھی منعقد کرانے کا اعلان کیا اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے سربراہ مولانا اعجاز مصطفی نے اپنی تقریر میں کہا کہ 7 ستمبر 1974ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا، جو کہ آئین میں بھی درج کیا گیا انہوں نے کہا کہ قادیانی آج مسلمانوں کو کافر بولتے ہیں، جبکہ اصل میں وہ خود کفر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مرزا غلام قادیانی نے قائداعظم محمد علی جناح کے نماز جنازہ میں بھی شرکت نہیں کی تھی انہوں نے کہا کہ ظفر اللہ قادیانی 1953ء میں وزیر خارجہ تھے تو ان کو ہٹانے کا مطالبہ اس وجہ سے کیا گیا تھا کہ 1952ء میں قادیانیوں نے بلوچستان کو قادیانیوں کا صوبہ بنانے کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم انہوں نے جرئت و بہادری کا مظاہرہ کیا اور قادیانیوں کو اسلام سے خارج قرار دیا اور اس کو آئین کا حصہ بنایا جبکہ ایک سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین نے امریکہ کی جانب سے گندم کی درآمد بند کرنے کے خوف سے قادیانیوں کو کافر قرار نہیں دیا تھا سیمینار کو ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تحفظ ختم نبوت سیمینار 7 ستمبر کو قادیانیوں کو قومی اسمبلی کی جانب سے کافر قرار دینے کے موقع پر منعقد کرنا تھالیکن کن وجوہات کی بنا پر یہ نہیں ہو سکا اور آج سیمینار منعقد کیا گیا ہے سیمینار میں اسلامک اسٹڈیز فیکلٹی سمیت مختلف شعبوں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی