بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزلائر فورم کے ارکان کو وکلا کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:29

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزلائر فورم کے ارکان کو وکلا کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز لائر فورم جنوبی پنجاب کے عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں مخدوم احمد محمود، یوسف رضا گیلانی اور فیصل کریم کنڈی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزلائر فورم کے ارکان کو وکلا کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ایڈووکیٹ غیاث الحق شیخ، ایڈووکیٹ فلک شیر خان گوپانگ، ایڈووکیٹ مرزا امین خان، ایڈووکیٹ میاں سمیع اللہ ،نوید رحمان ہاشمی ایڈووکیٹ، خورشید خان ایڈووکیٹ، خالد سعید ایڈووکیٹ، ملک رضوان ایڈووکیٹ، توقیر اکرم ایڈووکیٹ و دیگر بھی شریک تھے۔