ڈائریا کے علاج کے لئے سندھ کے ہرسرکاری اسپتال میں ادویات موجود ہیں،ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو
اس مرض میں مبتلاجو بھی بچہ آتا ہے اس کا اسپتال میں علاج کیا جاتا ہے،یہ بات بالکل غلط ہے کہ ڈائریا کنٹرول پروگرام کا ستیاناس ہوگیا شہر میں تمام غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ہورہی ہیں،تحریک انصاف کے محمد ریاض حیدر کا توجہ دلاؤ نوٹس
جمعہ 10 ستمبر 2021 22:17
(جاری ہے)
پانی کو صاف کرنے پر کام کررہے ہیں۔ہم اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ ہمیں بھی تشویس ہوئی تھی جب سندھ میں ڈائریا کے کیسز آئے تھے تو ہم نے ایک ویکسین شروع کی تھی۔
ہماری کوشش ہے کہ جو بچے رہ گئے ہیں ان کو یہ ویکسین لگائی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہیلتھ کمیشن میں ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے انٹرویو کمیٹی ہوتی ہے۔ جس کے نام باقاعدہ شارٹ لسٹ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کا کام اتائی کلیکنس کو بند کرنا ہے۔ہم کمیشن کو مضبوط کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔اس موقع پر جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس سب کچھ ہے ،لیکن کام کرنے کی خواہش نہیں ہے۔عذرہ پیچوہو نے کہا کہ اتائی ڈاکٹروں پر ہم کام کررہے ہیں۔جہاں بھی اطلاع ملتی ہے وہاں ہمارے ڈائریکٹر پہنچتے ہیں اور کارروائی کی جاتی ہے ۔وزیر صحت نے کہا کہ حکومت سندھ تھیلیسیمیا پر کام کر رہے ہیں۔ایوان کی کارروائی کے دوران ارکان کے مختلف توجہ دلا نوٹسز بھی زیر بحث آئے ۔تحریک لبیک پاکستان کی رکن ثروت فاطمہ نے اپنے توجہ دلاو نوٹس میں اس مار کی جانب توجہ دلائی کہ لاک ڈاو ن کے دوران تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند تھے ،لیکن نجی اسکول مافیا کی جانب سے لاک ڈاو ن کے دوران طلبہ کی داخلہ کے تسلسل میں بھاری فیسیں وصول کی۔شاید یہ اسکول خود کو قانون سے بالاتر سمجھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے اسکول ایک طالب علم سے 5 ہزار سے زائد فیس لے رہے ہیں۔وزیر تعلیم سردار شاہ نے توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان سے کئی باتوں پر اتفاق کرتا ہوںنجی اسکولوں کی من مانی کی شکایات عام ہیںانہوں نے کہا کہ فیسوں میں20 فیصد کمی کا ایکٹ منظور ہوا تھا۔وہ اپریل 2020 سے ستمبر 2020 تک کا پریڈ تھا۔جن اسکولوں نے نوٹیفکیشن کو نہیں مانا تھا ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تھی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اپوزیشن ہمیں تجاویز دیں کہ ہم کیسے بہتر کریں۔جن اسکولوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ان کے خلاف ایکشن ضرور لیں گے تاہم کچھ والدین عدالت میں چلے گئے ہیں۔ہر نجی اسکول کو اسکالر شپ دینی ہے ۔لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا ہے۔دس فیصد غریب بچوں کو لازمی داخلہ دینا بھی ضروری ہے۔انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ اگر آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے تو ہم ایکشن لیں گے۔تحریک انصاف کے محمد ریاض حیدر نے اپنے توجہ دلاو نوٹس میں کہا کہ حکومت سندھ شہر میں غیر قانونی کنسٹرکشن کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور شہر میں تمام غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مہران ٹاو ن کا حادثہ نہ ہوتا تو ایس بی سی اے کا چہرہ عیاں نہ ہوتا۔رہائشی پلاٹ پر فیکٹری لگائی ہوئی تھی۔فیکٹری لگانے پر سندھ حکومت نے کیا ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے وزیر پر بھی اس کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔غیر قانونی تعمیرات پر اپنے توجہ دلا نوٹس پراظہار خیال کے دوران جب ریاض حیدرکی بات طول اختیار کرگئی تو ڈپٹی اسپیکر نے پانچ منٹ سے زائد بولنے پر ریاض حیدر کا مائیک بند کرادیا جس پر پی ٹی آئی ارکان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر احتجاج کیا تاہم ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان کو قواعد کے مطابق ایوان چلایاجائیگا۔وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ اگر ان کو اتنا درد تھا تو یہ اپنی بات چائنہ کٹنگ سے شروع کرتے۔پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلوچ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں ۔ایس بی سی اے روزانہ کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ضلعی سطح پر کام ہو رہا ہے۔ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اوعر ایک کمیٹی بنی ہے جس میںایڈیشنل آئی جی کراچی بھی ممبر ہیں۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ جولائی میں 97 بلڈنگز گرائی گئی ہیں۔اگست میں 136 بلڈنگ کے خلاف آپریشن ہوا۔ستمبر میں 38 آپریشن ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کے جمال صدیقی نے اپنے توجہ دلاو نوٹس میں کہا کہ سندھ میں خصوصا کراچی شہر میں برساتی نالوں کی صفائی کی صورتحال بہت خراب ہے۔کے ایم سی کی ناکامی کی وجہ سے کراچی کے لوگوں کو بڑے نقصانات کا سامنا ہوا یہ بارشوں سے پہلے بڑی باتیں کی گئیں مگر اب ان کی تیاری سب نے دیکھ لی تھی۔توجہ دلا نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سکریٹری بلدیات سلیم بلوچ نے کہا کہ اس شہر میں کے ایم سی کے نالوں کے ساتھ ڈی ایم سی کے نالے بھی ہیں۔مئی میں کام شروع ہوچکا تھا۔اس کا رزلٹ آپ کو سمجھ نہیں آیا۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کام اب کام کررہا ہے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلوچ نے یہ دلچسپ دعوی بھی کیا کہ کراچی کے شہریوں نے حالیہ بارشوں کو انجوائے کیا اورحالیہ بارشوں میں کہیں مسائل نہیں ہوئے اورمون سون کا سیزن اچھے طریقے سے گزرگیا ۔بعدازاںسندھ اسمبلی اجلاس پیر 13ستمبر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.