ملک بھر کی طرح کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ 12 ستمبر کو ہورہا ہے کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ 2 وارڈ پر مشتمل ہے ہر وارڈ میں 5، 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 11 ستمبر 2021 17:51

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2021ء) ملک بھر کی طرح کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ 12 ستمبر اتوار کو ہورہا ہے کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ 2 وارڈ پر مشتمل ہے ہر وارڈ میں 5، 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ ن کے انجم حمید ملک ، تحریک انصاف کے امیدوار غلام احمد گجر ، پاکستان پیپلزپارٹی کے بلال اعظم،  جماعت اسلامی کے سید حیدر علی، اور مسلم لیگ ق کے شکیل احمد حصہ لے رہے ہیں جبکہ وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ ن کے صداقت بٹ،  تحریک انصاف کے ڈاکٹر نصیر چوہان،  جماعت اسلامی کے میاں قاسم ، تحریک لبیک پاکستان کے فرمان علی اور مسلم لیگ ق کے طارق محمود امیدوار ہوں گئے دونوں وارڈوں میں کل 10 امیدوار میدان میں اتریں گئے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہوگئے ہیںوارڈ نمبر1 میں کل ووٹوں کی تعداد 4724 ہےجن میں مرد ووٹر 2427 جبکہ خواتین ووٹر 2330 ہیں اوروارڈ نمبر میں 2 میں کل ووٹوں کی تعداد 2508 ہے
جن میں مرد مرد ووٹر 1327 جبکہ خواتین ووٹر 1181 ہیں تمام  امیدواروں نے انتخابی مہم زور شور سے چلائی اور اپنے ووٹروں کو خوب متحرک کیا  الیکشن کمپین ختم چکی ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کا وقت ارہا ہے جو کوئی اپنے ووٹروں کو نکالے گا جیت اسی کا مقدر بنے گی.الیکشن کمپین میں تمام جماعتوں کے مقامی سیاسی قائدین نے خوب حصہ لیا مسلم لیگ ق کی طرف سے چوہدری برادران کی خاصی دلچسپی  نظر آئی مسلم لیگ ن کے ایم این اے عابد رضا اور باقی قائدین متحرک ہیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم ایم این اے تاشفین صفدر کررہی ہیں جماعت اسلامی کی مہم میں سید ضیاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ بھرپور حصہ لے رہے ہیں پیپلز پارٹی کے چوہدری ضیاء محی الدین اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں تحریک لبیک پاکستان نے بھی اپنی بھرپور مہم چلائی.دوسری طرف  الیکشن کمیشن نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی سمیت بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا مرحلہ بھی  مکمل کرلیا ہے�

(جاری ہے)