Live Updates

علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ، عثمان سکندر

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:18

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما عثمان سکندر بھٹی نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ، ہیلتھ سینٹرز کو اپ گریڈ کرکے بنیادی سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں تاکہ دور آفتادہ علاقوں کے رہائشیوں کو صحت کی سہولیات قریب ترین میسر آسکیں، ہر شخص کی عزت نفس کا احترام ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ضلعی صدر تحریک انصاف عمران کنور سعید ، سٹی صدر میاں عبد الرئوف، سینئر صحافی کرامت علی بھٹی،یوتھ راہنما چوہدری انعام اللہ ورک، چوہدری فضل الہی، عامر صدیق چوہدری،یوسی چیئرمین چوہدری شہباز کمبوہ ،چودھری شہباز احمد ورک، کبیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ، انمول وقاص بسرا، طارق ریحان، چودھری عبدالرحمن ورک، عتیق بھٹی، خرم مدیال، احمد حسان بھٹی، شہباز چٹھہ، عنصر چٹھہ ، حکیم ملک مشتاق، حاجی یاسین، سید علمدار شاہ سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں لوگوں کی عزتِ نفس کا خیال رکھا گیا اور اللہ کی توفیق سے سیاسی پسند ناپسند کی بنیاد پر ان کیخلاف ناجائز پرچے درج نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا پچھلے تین سالوں کے دوران خراب معیشت اور کرونا کے سبب حالات دگرگوں رہے جس کی وجہ سے ہر ایم این اے کو بہت کم ، صرف 15 کروڑ روپے جبکہ ہر ایم پی اے کو صرف دس کروڑ روپے سالانہ ترقیاتی بجٹ ملا۔

اس سال حالات چونکہ بہتر ہیں تو این اے 119 میں کل 5 ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز ہوگا۔ ہم تقریبا 30 کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے علاقہ کے بیشترہیلتھ سینٹرز کو اپ گریڈ، ضروری سہولتوں سے لیس کر رہے ہیں۔ ایک ارب دس کروڑ سے سالہا سال سے خراب رانا ٹاون کالا خطائی روڈ کارپٹ ہوگی۔ جس سے کم از کم بائیس دیہات کے لوگوں کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ نارنگ میں کیڈٹ کالج کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔

اسی طرح اور بھی درجنوں پراجیکٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے شہر پر ہمیں فخر ہے۔ یہاں کے عوام نے 2018 کے عام الیکشن میں واضح اکثریت کے ساتھ ہمیں کامیابی دلائی۔ اس سال صرف مریدکے شہر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا ڈویلپمنٹ بجٹ رکھا گیا ہے۔ اس سال نومبر، دسمبر تک ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا تو واضح فرق سب کو نظر آ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیہ میں صفائی سے متعلق ضروری سامان خریدنے کیلیے کم و بیش15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔عثمان سکندر بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم علاقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ لوگ عوام مطمئن رہیں۔ فنڈز مل گئے ہیں۔ ان شااللہ ایک ایک کر کے تمام مسائل حل ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات