ش*وفاقی وزرا کی الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر الزامات شرمناک ہیں ،لیاقت بلوچ
حکومت دھاندلی کے ذریعے انجینئرڈ انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو زبردستی الیکشن کمیشن پر مسلّط کردینا چاہتی ہے،نائب امیرجماعت اسلامی
اتوار 12 ستمبر 2021 21:45
(جاری ہے)
جو حکومت آئینی ذمہ داری پورا کرتے ہوئے بااختیار بلدیاتی نظام نہ دے ا ور خود اپنی پارٹی میں پارٹی دستور کے مطابق انتخاب نہ کرائے، اٴْس سے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کی توقع نہیں ہو سکتی۔
مجلسِ قائمہ سیاسی انتخابی قومی امور نے مطالبہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے محفوظ استعمال کو ا نتخابی اصلاحات کا حصہ بنایا جائے،بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ وفاقی اورصوبائی حکومتیں بلاتاخیر با اختیار بلدیاتی اداروں کے قیام کے لئے بلدیاتی انتخابات کرائیں۔ گلکت بلتستان، آزاد کشمیر کے عام انتخابات، سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب اور کنٹونمنٹ بورڈزکے بلدیاتی انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے حکومت کی غیرجانبداری بے نقاب ہو گئی ہے۔ سیاسی اور جمہوری جماعتوں کو اقتدارکے لئے ہر قیمت پر انتخاب جیتنے کی ہوس ختم کرنا ہو گی،سیٹوں کے حصول اور ناجائزدھاندلی زدہ اقتدار حاصل کرنے کی بجائے شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ، آئین کے آرٹیکل 62، 63 پرعملدرآمد اور اسٹیبلشمنٹ کی انتخابات میں ہر طرح کی مداخلت کے مقابلہ میں سیسہ پلائی جمہوری دیوار بن جائیں وگرنہ ناجائز بنیادوں پر ہوس اقتدار کی لالچ ملک ومِلت کی تباہی لاتی رہے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں افغان عوام اور طالبان کی فتح ، اسلام کی بالادستی کو اسلام آباد کھلے دِل سے تسلیم کرے، پٴْرامن ، مستحکم ، اقتصادی طور پر پائیدار افغانستان کے لئے افغان قیادت اور افغان عوام سے ہی رشتہ وتعلق داری مضبوط کی جائے۔ عمران سرکار کی کشمیر، خطہ اور افغانستان کے حوالے سے مرکوزخارجہ حکمت عملی نہ ہونا خطرناک ہے۔ نیز لیاقت بلوچ نے پاکستان کی میزبانی میں8 ممالک کے انٹیلی جنس سربراہوں کا خطہ کی سیکورٹی صورت حال پر اجلاس خوش آئیند قرار دیا۔ ایسے فورم میں ترکی، سعودی عرب اور آذربائیجان کی شرکت اور زیادہ طاقت اور اعتماد کا باعث بنے گی اور عالمی استعماری سامراجی قوتوں کی سازشوں کا سدِّباب بھی ہومزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.