علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات میں مبینہ طو رپر حجاب کی بے حرمتی کے خلاف تحریک التوا ئے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 14 ستمبر 2021 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انٹر میڈیٹ امتحانات میں مبینہ طو رپر حجاب کی بے حرمتی کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی سینٹر پی اینڈ ٹی گورنمنٹ گرلز ماڈل میں مردوں کے سامنے طالبات کے عبائے اتروانے کی نشاندھی کی ،طالبات کو ننگے سر پیپر دینے پر مجبور کیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ نے خواتین طالبات کے زبردستی عبائے اتروائے، متعدد طالبات بغیر دوپٹے کے امتحان دینے پر مجبور ہوئیں، عبائے اتار کر مردوں کے سامنے طالبات کی جسمانی چیکنگ کی گئی، عبایہ نہ اتارنے والی طالبات کو سینٹرسے باہر جانے کا کیوں کہا گیا۔