ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کر دی

بدھ 15 ستمبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) لاہو ر ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کر دی ،اعظم نذیر تارڑ آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ لارجر بینچ کے روبرو پیش ہوئے ۔

پاکستان عوامی تحریک کے وکلا ء بھی عدالت میں موجود تھے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کیس کی تاریخ اور وجوہات بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ جس پر بنچ کے سربراہ چیف جسٹس محمد امیر اعظم نے کہا کہ کیس ویسے ہی سنیں گے جیسے پہلے سے دندائر ہوا ہے۔پہلے علی ظفر کے دلائل سنیں گے ،علی ظفر کیس کیلئے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔

(جاری ہے)

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس کیس کو ایک دو روز روزانہ کی بنیاد پر سن لیا جائے ۔

میں جمعہ جمعہ کے بعد ایک ہفتے کیلئے دستیاب نہیں. ہوں گا کیونکہ مجھے ماسکو میںالیکشن آبزرور کے طور چنا گیا ہے ۔فاضل بنچ نے کہا کہ آپ کے دلائل ایک دوروز میں سن لیں گے۔ فاضل بنچ نے کیس کی سماعت عدالتی وقفے کے بعد تک ملتوی کردی ۔دوبارہ سماعت شروع ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈہ پوربھی عدالت میں پہنچ گئے ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماڈل ٹائون واقعے پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرا دئی ،19 دسمبر 2015 کو انسداد دہشتگری عدالت میں واقعے کا چالان پیش کیا گیا،جے آئی ٹی نے 15 جنوری 2016 کو فائنل رپورٹ پیش کی ۔

بنچ کی رکن جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا جب ماڈل ٹائون کیس کا چالان آیا تو مدعی عدالت پیش ہو ۔اعظم نذی رتارڑ نے کہا کہ انسداد دہشتگری عدالت نے ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی ۔فاضل بنچ نے سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی جبکہ اعظم نذیر تارڑ آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔