
شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر منتخب کرانے کی امید لگا لی
پورا یقین ہے عمران خان مجھے سینیٹر منتخب کروائیں گے، چینی کی قیمت مزید نہیں بڑھنے دیں گے، یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ وفاقی وزیرخزانہ کی سلام آباد میں پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
منگل 14 ستمبر 2021
20:19

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے استحکام کے لیے پیداوار بڑھانا ہوگی جبکہ سبزیوں کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا وزیر خزانہ نے کہا کہ آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں مقامی سطح پر اضافے کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ آیا منڈی میں مہنگے دام فروخت ہونے والی سبزیوں کو برآمد کرنا چاہیے یا نہیں۔
انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قیمتوں سے لنک ہوگئے ہیں ہم ہمیں جائزہ لینا ہوگا کہ کاشت ہونے والی سبزی سے لیکر خوردہ فروش کا کتنا کتنا فائدہ ہے اور یقینی طور پر یہ منافع بہت ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کسان کو اتنا منافع نہیں ملتا جتنا خوردہ فروش کماتا ہے اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے ”سائنٹیفک پروسیز ری انجینئرنگ“ کررہے ہیں. شوکت ترین نے کہا کہ کاشت کار سے لیکر مارکیٹ میں فروخت ہونے تک کے تمام مراحل کی سائنٹیفک بنیاد پر مطالعہ ہوگا کہ کون کتنا فیصد منافع وصول کررہا ہے اور قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں کون کون شامل ہوتاہے۔ علاوہ ازیں گندم کی ریلیز پرائز پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے مئی میں گندم کی ریلیز پرائز بند کردی تھی تاہم اسے دوبارہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سے ہی مخصوص اشیا پر سبسڈی دینے کا دعویٰ کیا. وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے قبل مخصوص اشیا پر سبسڈی کا عمل پہلے نہیں تھا کیونکہ پہلے صرف گیس اور بجلی کے ٹیرف پر سبسڈی دے رہے تھے انہوں نے بتایا کہ اب چینی، دال، سبزیوں کے لیے کیش سبسڈی دیں گے اور نیم متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی 45 فیصد نفوس کو کیش سبسڈی ملے گی۔
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.