}کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کا اچانک شہرکے مختلف مقامات کا دورہ

۱جرگہ ہال،ڈسٹرکٹ جیل، ریکارڈ روم، محکمہ لائیو اسٹاک، بیف سینٹر، آر ایچ سی تلی، سبی تا تلی روڈ کا دورہ کیا

منگل 14 ستمبر 2021 22:30

۹ سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کا اچانک شہرکے مختلف مقامات کا دورہ، جرگہ ہال ,ڈسٹرکٹ جیل، ریکارڈ روم، محکمہ لائیو اسٹاک، بیف سینٹر، آر ایچ سی تلی، سبی تا تلی روڈ کا دورہ کیا۔ ریکارڈ روم کے لئے نئے الماریاں فراہم کی جائیں گی جبکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول منڈائی میں سولر سسٹم کی منظوری اور جرگہ ہال میں پانی کی کمی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے اچانک سبی شہر کا دورہ کیا۔ جن میں جرگہ ہال ,ڈسٹرکٹ جیل، ریکارڈ روم، محکمہ لائیو اسٹاک، بیف سینٹر، آر ایچ سی تلی، سبی تا تلی روڈ, گورنمنٹ پرائمری سکول منڈائی شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ جیل میں وارڈز کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی ڈویزن نے ڈسٹرکٹ جیل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ریکارڈرو کا دورہ کیا جو خستہ حالی کا شکارتھا کمشنر سبی نے فوری طور پر ریکارڈ روم میں ریکارڈ کی حفاظت کے لیے الماریاں دی اور صفائی کے احکامات دئیے انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ شہر کا اثاثہ ہیں جنہیں ضائع ہونے نہیں دینگے انکی حفاظت ہرحال میں کریں گے انہوں نے ہدایات دی کہ فوری طور پر ریکارڈ روم کی صفائی کی جاے اور تمام ریکارڈ نئے الماریوں میں محفوظ کیے جائیں انہوں نے شجر کاری مہم میں لگاے گئے پودوں کا معائینہ بھی کیا اور فوری طور انہیں پانی دینے کا حکم دیا کمشنر سبی نے جرگہ حال میں پانی کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ ہال کا پانی فوری طور بحال کرایا اور شہر کو صاف ستھرارکھنے + کے لیے چیف آفیسر کو احکامات دئیے کہ شہرکی صفائی میں کمی نہیں ہونی چاہیے شہر کوہرحال میں صاف رکھاجائے۔

آر ایچ سی تلی کے دورے کے دوران اسٹاف ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا جس پر کمشنر صاحب نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول منڈھائی میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کیلیے انہوں نے کہا کہ ڈائیریکٹر سے مزید معلومات لینے کے بعد سولر سسٹم لگایا جائے گا۔ تلی تا سبی روڈ پر کام کی معیار کو چیک کیا اور کمشنر صاحب نے ٹھکیدار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار مزید تیز کرکے جلد سے جلد سڑک تعمیر کی جائے تاکہ مسافر آرام سے سفر کر سکیں۔