وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جنو بی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے‘مرکزی رہنما تحریک انصا ف

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:36

وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں،سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جان پر کھیل کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،جنو بی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان پوری کے ہیرو ہیں،شہدا نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا،شہدا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں،غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔