ایئرایمبولنس آج تک کراچی پہنچ جائے گی، مرتضی وہاب

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:41

ایئرایمبولنس آج تک کراچی پہنچ جائے گی، مرتضی وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس آج(جمعہ)تک کراچی پہنچ جائے گی ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ امریکی سفارتخانے میں عمر شریف اور انکے اہلخانہ کے ویزہ اجرا کے لیے انٹرویو مکمل کیے گئے تاہم امریکی سفارتخانے نے عمرشریف کو علالت کے باعث انٹرویو سے استثنیٰ دیا جس پر امریکی سفارتخانے اور حکام کے شکر گزار ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عمر شریف خطے کے بڑے اداکار ہیں انکی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل بھی کی۔