
کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، مسلم لیگ ن مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب
اپوزیشن جماعت 27 فیصد سے زائد ووٹوں کے ساتھ 59 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، حکمراں جماعت تحریک انصاف 26 فیصد سے زائد ووٹوں کیساتھ 63 نشستیں جیتنے میں کامیاب
محمد علی
جمعہ 17 ستمبر 2021
00:11

(جاری ہے)
ووٹوں کے حصول کے لحاظ سے کالعدم تحریک لبیک چوتھی بڑی سیاسی جماعت ثابت ہوئی، تاہم اسے ایک بھی نشست پر فتح حاصل نہ ہوئی۔
دوسری جانب 12 ستمبر کو ہوئے انتخابات کے بعد اب تک کل 212 وارڈز کے نتائج سامنے آ چکے، جن میں تحریک انصاف بمشکل پہلی پوزیشن حاصل کر سکی۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 63 وارڈز پر فتح حاصل کی، جبکہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کو 59 نشستوں پر فتح حاصل ہوئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران آزاد امیدوار بھی بڑی تعداد میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے، اب تک کل 52 آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہو چکی، جبکہ سندھ کی حکمراں جماعت اور وفاق میں آئندہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنے والی پیپلز پارٹی صرف 17 نشستیں جیت سکی۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج میں پہلے نمبر پر آنے کے باوجود تحریک انصاف کیلئے نتائج تشویش ناک قرار دیے جا رہے ہیں۔ خاص کر پنجاب میں تحریک انصاف اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کا زور توڑنے میں ناکام رہی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی نے کلین سویپ کیا، مسلم لیگ ن51، آزاد امیدوار32، پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک 7 وارڈز کے نتائج موصول نہیں ہوئے، ان وارڈز میں سے کچھ پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا، جبکہ کچھ وارڈز کے نتائج جلد جاری کر دیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.