نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ،کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پرسازش کی، سینیٹر فیصل جاوید

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، آخری وقت میں سیریز کو منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے، پاکستان میں بہترین سیکیورٹی صورت حال تھی جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی تھی،گفتگو

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:33

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ،کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پرسازش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بہترین اوراطمینان بخش ہے، کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر سازش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، آخری وقت میں سیریز کو منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے، پاکستان میں بہترین سیکیورٹی صورت حال تھی جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی تھی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورہ پاکستان ختم کر دیا ہے۔