ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی ڈی ایس پی کمالیہ دفتر میں کھلی کچہری ،تھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ صدر کمالیہ کی انسپکشن

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 17 ستمبر 2021 18:02

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی ڈی ایس پی کمالیہ دفتر میں کھلی کچہری ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی ڈی ایس پی کمالیہ دفتر میں کھلی کچہری ،تھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ صدر کمالیہ کی انسپکشن،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خان کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے ڈی ایس پی کمالیہ دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین خان بھٹی،ریڈ ر ٹو ڈی پی او وسیم سرور ایس آئی،پی ایس او ٹو ڈی پی او وقاص منیر ایس آئی،ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ راشد اسلام ایس آئی،ایس ایچ او تھا نہ صد ر کمالیہ انسپکٹر غلام مصطفی،پی آر ا و ٹوڈی پی او محمد عطا اللہ سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کھلی کچہری کے دوران عوام والناس کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔

کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سننے کے علا وہ ڈی پی او ٹوبہ نے اہم مقدمات کے فریقین کو بھی سنا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمالیہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آکر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے مزید کہا کہ آئی جی صاحب پنجاب جنا ب ر اؤ سردار علی خان کے حکم پر ضلع بھر میں اینٹی وومن حراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کر دئے گئے ہیں عورتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے تھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ صدر کمالیہ کی انسپکشن کی۔دوران انسپکشن تھانہ میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا، صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ تھانہ جات،ریکارڈ تھانہ جات اور حوالات کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور تھانہ کے تفتیشی افسران و ملازمین سے ملاقات کی ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ اور صدر کمالیہ کو زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا۔