
اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے
اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں، کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر طنز کرنے والی مریم نواز کو شہباز گل کا جواب
محمد علی
جمعہ 17 ستمبر 2021
20:11

یہ ہے ان محترمہ کا دماغ اور میچورٹی اور بننا چاہتی ہیں وزیراعظم پاکستان کی۔اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 17, 2021
اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں pic.twitter.com/zmrsyGxfGM
ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے، تکلیف میں ہوں۔لیکن مریم صفدر اور انکی تین کنیز صحافی بی بیاں ،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی-
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 17, 2021
یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں۔ہم ہار نہیں مانتے۔جس جس نے ہاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا pic.twitter.com/FZp9rzQQID
پاکستان میں کرکٹ ہوتی رہے گی انشاللہ۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 17, 2021
نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں دنیا میں اور ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ پاکستان کھیلے گا بھی اور جیتے گا بھی۔
اس بہادر قوم کو کرکٹ اور جنگ دونوں لڑنی بھی آتی ہیں اور جیتنی بھی آتی ہیں۔
پاکستان زندہ باد۔
مریم نواز کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے، اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے، تکلیف میں ہوں۔
(جاری ہے)
لیکن مریم صفدر اور انکی تین کنیز صحافی بی بیاں ،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی- یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں۔ہم ہار نہیں مانتے۔جس جس نے ہاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔ پاکستان میں کرکٹ ہوتی رہے گی انشاللہ۔
نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں دنیا میں اور ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ پاکستان کھیلے گا بھی اور جیتے گا بھی۔ اس بہادر قوم کو کرکٹ اور جنگ دونوں لڑنی بھی آتی ہیں اور جیتنی بھی آتی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا “۔مریم نواز کے اس بیان پر حکومتی وزراء اور معاون خصوصی کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہم سے بےشک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ تو نمک حلالی کرو جس کی دولت سے باہر جائدادیں بنائیں۔ہم سے بےشک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ تو نمک حلالی کرو جس کی دولت سے باہر جائدادیں بنائیں۔ https://t.co/hZtKVwv1fC
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 17, 2021

مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.