لاہور ، اسلام امن، بھائی چارے اور مساوات کا درس دیتا ہے، حافظ محمد ادریس

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

لاہور (آن لائن) مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام امن، بھائی چارے اور مساوات کا درس دیتا ہے۔ طاغوتی نظام انسانوں کو غلامی میں جکڑ رکھا ہے۔ سامراج نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، وہ نہ جی سکتے نہ مر سکتے ہیں، لوگ چلتے پھرتے زندہ لاشے بن گئے ہیں۔ حکومت کا ایجنڈا غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب مکائو مہم ہے۔ افغانستان کی فتح ایمان اور حریتِ فکر کا نتیجہ ہے۔

دین بیزار اور سیکولر قوتیں ورطہٴ حیرت میں ہیں کہ افغانستان میں اب تک خانہ جنگی شروع کیوں نہ ہوئی۔ عقل کے اندھوں کو معلوم نہیں جو قوم اور بندے اللہ کے بن جاتے ہیں وہ مخلوق خدا پر ظلم نہیں کرتے، بلکہ اس کے لیے بھلائی اور آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوںنے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حافظ ادریس نے کہا کہ حکومتی سونامی نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میںلے رکھا ہے۔ غربت، مہنگائی، بے روزگاری عوام کا مقدر بن گئی۔ پریشان چہرے، خالی پیٹ، مایوسی اور فکرمندی حکومت کا عوام کے لیے کارنامہ ہے۔ اس حکومت نے صحیح معنوں میں عوام کو آٹے، دال کا بھائو بتا دیا ہے۔ مایوس کن کارکردگی نے ملک کو اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔ ملکی معیشت کا پہیہ جام جس کی وجہ سے غربت نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ہر روزتیل، گیس اور بجلی میں اضافہ حکومت کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ فتنہ قادیانی کا دوبارہ سر اٹھنا حکومتی صفوں میں قادیانیوں کا ہونا ظاہر کرتا ہے۔ قادیانی غیر مسلم تھے اور رہیں گے۔ ملک کو کمزور کرنا قادیانیوں اور اسلام دشمن قوتوں کا شیوہ رہا ہے۔ وہ ملک میں امن و امان اور خوشحالی نہیں چاہتے۔ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔ شریعت کا نظام ہی ملک کو خوشحال بنا سکتا ہی