بھارت میں کورونا کے 35ہزار 6سو62نئے کیسز ریکارڈ ، 281اموات ہو ئیں ، وزارت صحت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:46

بھارت میں کورونا کے 35ہزار 6سو62نئے کیسز ریکارڈ ، 281اموات ہو ئیں ، وزارت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) :بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران کورونا وبا کے 35ہزار 6سو 62 نئے کوروناکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 281 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی  مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج (ہفتہ )  جاری کردہ  اعداد و شمار  میں کہا گیا  ہے  ملک میں   مہلک وبا کے سبب اموات کی کل تعداد  4لاکھ 44ہزار 5سو 29 تک پہنچ گئی جبں اب تک وبا سے  ملک بھر  میں 3کروڑ 34لاکھ 17ہزار3سو90افراد متاثر ہوئے ہیں۔  اس وقت وبا کے فعال کیسز کی تعداد 3لاکھ 40ہزار 6سو 39ہے۔