جیل کے اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں فوری طور پراضافہ کیا جائے ،لالا یوسف خلجی

قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے انہیں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مختلف قسم کے ہنر سکھائے جائیں ،سربراہ بلوچستان امن جرگہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جیل کے اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں فوری طور پراضافہ کیا جائے اورقیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے انہیں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مختلف قسم کے ہنر سکھائے جائیں تاکہ وہ اپنی سزا پوری ہونے کے بعد جیل سے باہرآکر ایک باعزت شہری کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔

ہفتہ کویہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ’’دو بھوکے ایک گھر میں نہیں رہ سکتے ‘‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر جیل کے اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اعلان کرے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیل میں تعینات اہلکاروںکی تنخواہیں اور مراعات کم ہونے کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث مختلف مقدمات میں جیل آنے والے قیدیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت کوچاہئے کہ وہ جیلو ں میںقیدیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور انہیں مختلف ہنرسکھانے کا انتظام کرے تاکہ قیدی اپنی سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے باہرآکراپنے اوراپنے اہلخانہ کیلئے بہترروزگار پیداکرسکیں۔

متعلقہ عنوان :