Yجیکب آباد میں سیپکو کا غیر اعلانیہ شٹ ڈائون

اتوار 19 ستمبر 2021 18:30

ث*جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) جیکب آباد میں سیپکو کا غیر اعلانیہ شٹ ڈائون ،چھ گھنٹے بلاجواز بجلی کا طویل بریک ڈائون ،شہر بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی جانب سے چھٹی کے دن 19ستمبر بروز اتوار کو غیر اعلانیہ بجلی کا شٹ ڈائون کیا گیاجیکب آباد کے سٹی ون ،ٹو اور دیگر فیڈر س پر بلاجواز چھ گھنٹے بجلی کی طویل بند ش کی وجہ سے شہری گرمی سے بلبلا اٹھے سپریڈنٹ انجینئر سیپکو لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردی شیڈول کے تحت سٹی ون اور ٹو فیڈرس پر 12,16اور22ستمبر کو شٹ ڈائون کیا جانا تھا لیکن 19ستمبر کو بھی ان فیڈرس پر بنا کسی اعلان کے بلاجواز شٹ ڈائون کیا گیا ،اس سلسلے میںشاہ محمد باجکانی ایکسئین سیپکو جیکب آباد سے رابطہ کیا گیا کہ بجلی شٹ ڈائون کی وجہ سے بند ہے ہو سکتا ہے شٹ ڈائون شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہو۔

متعلقہ عنوان :