
کراچی، مختلف علاقوںڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان خونی مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 7ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا
پیر 20 ستمبر 2021 13:11

(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری، فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں اورملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ادھرعزیز بھٹی کے علاقے نیپا پل کے قریب ملزمان شہری عبدالخالق سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے،شہری نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی پولیس نے حسب نشاندھی ملزمان کا پیچھا کرکے روکنے کی کوشش کی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میںڈاکوکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاجبکہ ملزم کا ساتھی پل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور اسلحہ تحویل میں لے لیا گیاہے جبکہ جائے وقوعہ سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل 125 بھی برآمد ہوئی ہے۔حیدری پریمیئر کالج کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس نے 25سا لہ ڈکیت عثمان ولد عزیزالرحمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے عباسی ہسپتال منتقل کردیا۔اسٹیل ٹائون پولیس نے لنک روڈ ایم ڈی اے پلاٹنگ کے قریب روڈ بلاک کرکے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،پولیس نے خونی مقابلہ میں تین ڈاکوئوں30 سالہ غلام محمدولد غلام نبی،31سالہ غلام حسین ولد ہدایت داد اور23سالہ حسین بخش ولدشاہ نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔منگھو پیرنادرن بائی پاس کے قریب بھی پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ڈکیت ناصر ولد خالد کو زخمی میں گرفتار کرکے طبی امدادکے لیے عباسی ہسپتال منتقل کردیاہےمزید قومی خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
پنجاب میں مریم نواز دھی رانی پروگرام کے فیز تھری کا باقاعدہ افتتاح
-
ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں‘مریم نواز
-
دیہی خواتین محنت،محبت،احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں، مریم نواز
-
سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری
-
آغا سراج درانی کا انتقال، ایک عہد کا اختتام،ڈاکٹرشام سندر کے ایڈوانی
-
سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے
-
پنجاب بھرمیں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری
-
چوہدری شافع حسین نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے سرگرم عمل،ہانگ کانگ پہنچ گئے
-
ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.