محکمہ صنعت وتجارت ریاست بھر میں عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے‘سیکرٹری صنعت وتجارت

پیر 20 ستمبر 2021 17:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سیکرٹری صنعت و تجارت اور چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ کی ہدایت پر سینئر سائنٹفک آفیسر راجہ کاشف لطیف اور راجا ارسلان پرویز کی زیر نگرانی پٹرول پمپس اور آئل ، لبریکنٹس کے مراکز کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی کمی وبیشی اور کوالٹی کی موقع پرجانچ پڑتال کی گئی۔

کوالٹی کنٹرول لیب اور میئرز لیب اپنی استعداد کار کی حد تک ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت ریاست بھر میں عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پرسینئر سائنٹفک آفیسر راجا کاشف لطیف خان نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، آئل، لبریکنٹس گھریلو سلنڈر اور اوزان وپیمائش کی کسی بھی قسم کی شکایت سے ہمیں آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :