Live Updates

اشتعال انگیز تقریر، رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر فرد جرم عائد

فرد جرم کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عائد کی ، علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 20 ستمبر 2021 17:38

اشتعال انگیز تقریر، رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر فرد جرم عائد
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 ستمبر 2021ء ) اشتعال انگیز تقریر کیس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر فرد جرم کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے عائد کی گئی تاہم علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں رکن اسمبلی علی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے علی وزیر پر فرد جرم عائد کی تاہم علی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ پی ٹی ایم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیرکے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر کراچی کے شاہ لطیف اور سہراب گوٹھ تھانوں میں 2 مقدمات درج ہیں جس کی بناء پر پشاور پولیس کی طرف سے پختون تحفط موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا گیا ، پی ٹی ایم رہنما کو پشاور کے تھانہ شرقی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ، علی وزیر کی گرفتاری 54 سی آر پی سی کے تحت عمل میں لائی گئی ، جس کے بعد صوبہ سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ سے علی وزیر کی گرفتاری کی درخواست کی ، اسی بناء پر پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی کو گرفتاری کے بعد اب سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرفپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آرمی چیف سے علی وزیر کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی سفارش کی،اس بات کا دعویٰ سینئر اینکر عمران خان نے کیا،ا نہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف سے سفارش کی کہ علی وزیر کو چھوڑ دیا جائے،اس کے مقدمات ختم کیے جائیں،یہ سفارش آرمی چیف سے ایک صحافی نے بھی کی تھی ، آرمی چیف نے اس وقت بھی یہی جواب دیا تھا اور اب بھی یہی جواب دیا کہ علی وزیر فوج کو جو گالیاں دیتے ہیں اور برا بھلا کہتے ہیں اس کے پیچھے کوئی اصول نہیں ہیں،ان کا وزیرستان میں قبضے کا ایک دو نمبر دھندہ بھی چل رہا ہے ، آپریشن کے بعد زمینیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں،اس میں ایک آدھا اڈا بھی شامل ہے،اسی وجہ سے وہ فوج کے ساتھ دشمنی کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات