انشاءاللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، اب ہمیں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بن کر دکھانا ہو گا
ایک ایسی ٹیم جس کے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنے سے کوئی ملک انکار نہ کر سکے، انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر چئیرمین پی سی بی کا ردعمل
محمد علی
پیر 20 ستمبر 2021
21:15
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا فیصلہ مایوس کن ہے، ضرورت کے وقت ساتھ نہ دینے پر افسردہ ہیں، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کو اس وقت ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ چئیرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ انشاءاللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، اب ہمیں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بن کر دکھانا ہو گا، ایک ایسی ٹیم جس کے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنے سے کوئی ملک انکار نہ کر سکے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اکتوبر میں اپنی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔"We can confirm that the Board has reluctantly decided to withdraw both teams from the October trip."
— England Cricket (@englandcricket) September 20, 2021
🇵🇰 #PAKvENG 🏴
انگلش کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات سے متعلق اطلاعات ملنے کے بعد اپنی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے پر تحفظات ہیں، کرونا صورتحال کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباو ہے۔ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی فلاح سب سے اہم ہے، پاکستان کے دورے سے کھلاڑی مزید ذہنی دباو کا شکار ہوں گے، اس لیے ان پر مزید ذہنی دباو نہیں ڈال سکتے۔ سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہو گی، پی سی بی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک محنت کی، جانتے ہیں اس فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ پر اثرات پڑیں گے، اس لیے اپنے فیصلے پر پی سی بی سے معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی مختصر سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا۔ یہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 2005 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہوتا، اس حوالے سے پی سی بی اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکا تھا۔ انگلیںڈ کے اس فیصلے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے واضح کیا تھا کہ وہ بیرون ملک ہوم سیریز نہیں کھیلیں گے۔ پی سی بی کے پاس واضح ویژن ہے کہ پاکستان صرف پاکستان میں ہوم سیریز کھیلے گا جس کے لیے ہم مختلف بورڈز سے بات چیت کر رہے ہیں۔ پی سی بی نے ماضی قریب میں عالمی کرکٹ کا اعتماد جیتنے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی ساکھ اور محنت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مالی نقصان ہے لیکن پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پشاور زلمی کا 9 سالہ انتظار ختم، دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرلی
-
پی ایس ایل 11 فائنل: حیدرآباد کنگزمین کی بیٹنگ ناکام، پشاور زلمی کو معمولی ہدف مل گیا
-
پی ایس ایل فائنل، پشاور کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
-
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے بنگلا دیش پہنچ گئی
-
پی ایس ایل فائنل ، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
-
پی ایس ایل فائنل: لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات
-
پی ایس ایل فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا
-
پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی؟
-
پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل آج کھیلا جائے گا
-
میرا پورا فوکس آج کے میچ پر ہے، ٹرافی اٹھانا خواب ہے، پی ایس ایل فائنل سے قبل بابر اعظم کا عزم
-
ایشیا کپ فائنل میں آخری اوور حارث رئوف کو دینا بڑی غلطی تھی ، سلمان علی آغا کا اعتراف
-
کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث اس کھیل کے بڑے مداح بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.