چیف جسٹس آف پاکستان کل سے کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے،تین رکنی بینچ کراچی میگا تجاوزات کیس سماعت کریگا
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد یامین احمد تین رکنی بینچ میں شامل ستمبر کو سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر ، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ، چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی کو نوٹس جاری تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین پی آئی اے، ڈی جی پارکس، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سیکرٹری ریلوے کو بھی نوٹس جاری
پیر 20 ستمبر 2021 22:15
(جاری ہے)
اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے۔
تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈی جی کے ڈی اے، چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین پی آئی اے، ڈی جی پارکس، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سیکرٹری ریلوے کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ تین رکنی بینچ کراچی کے 35 ہزار رفاعی پلاٹوں پر قبضے کیس کی بھی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے تمام رفاعی پلاٹس واگزار کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ ریلوے اراضی پر قبضے سے متعلق کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ تیجوری ہائٹس اور کراچی سرکلر ریلوے اراضی قبضہ کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ تین رکنی بینچ کے روبرو ڈی ایچ اے میں پانی کی عدم فراہمی کا کیس بھی سماعت ہوگی۔ کراچی جیم خانہ کی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات، چائنہ کٹنگ، گرین بیلٹس پر قبضوں اور تجاوزات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ رہائشی پلاٹوں پر شادی ہالز بنانے کا کیس اور صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کا کیس بھی سماعت کے لیئے مقرر کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کو سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.