Live Updates

وفاقی حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ

کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر بھ بریفنگ لی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 ستمبر 2021 17:20

وفاقی حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر جارحانہ رویہ اختیار کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2021ء) وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر بریفنگ لی گئی۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کے وفاقی وزراء کو نوٹسز پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے رویے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ الیکشن اصلاحات کو آگے لیکر بڑھنا ہوگا، ملک بھر میں پولیو کے کم کیسز رپورٹ ہوئے جو خوشی کی بات ہے، 7ماہ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا، فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی ملازمین کو ریلیف فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، وفاقی ملازمین کے ہاوس الاونس میں اضافہ کریں گے، ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ کر دیا، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیں، اے ڈی آر سسٹم سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوجائے گا، ای وی ایم کی مخالفت وہ کریں گے جن کو ٹیکنالوجی کا علم نہیں، نئی مردم شماری 18ماہ میں مکمل کی جائیگی، آئندہ حلقہ بندیاں اور انتخابات نئی مردم شماری کے بعد ہوں گے، قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی، سینما کے شعبے کو مختلف مراعات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا ہائبرڈ وار کے ساتھ جڑا ہوا ہے، کرکٹ ٹیموں کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت کریں گے، پاکستان ایبسولوٹلی ناٹ کی قیمت ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں مہنگا ئی کے معاملے پر سنجیدہ گفتگو ہوئی، امپورٹ کرنے والے ممالک میں سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے،تاجکستان میں چینی پاکستان سے 35 روپے فی کلو مہنگی ہے، مہنگائی عالمی طور پر بڑھی ہے، غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی پروگرام لا رہے ہیں، یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی، تنخواہ دار طبقات کو مشکلات کا سامنا ہے ان کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات