شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دار بارش ،سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس پیز کو خود چوراہوں پر موجود رہنے کا حکم

منگل 21 ستمبر 2021 17:49

شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دار بارش ،سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دار بارش ،سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس پیز کو خود چوراہوں پر موجود رہنے کا حکم، سی ٹی او لاہور کی بارش کے دوران شہریوں کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت، تمام لفٹرز، بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر پوزیشن رکھیں،جی پی او چوک، بوٹا محل چوک، جی سی یونیورسٹی تا استنبول چوک بارش کا پانی موجود ،بھاٹی گیٹ سے موری گیٹ، ڈبل سڑکاں بابو صابو بارش کا پانی موجود، ٹمبر مارکیٹ، اک موریہ، مصریشاہ بارشی پانی سے ٹریفک کی روانی متاثر، تمام سرکل افسران اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں،بارش کے دوران کینال روڈ انڈرپاسسز پر موٹرسائیکلوں کو جمع نہ ہونے دیا جائے گا،ڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں، شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :