اینٹی کرپشن کی دو مختلف کاروائیاںضلعدار اور ریڈر ٹو تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 12:55

اینٹی کرپشن کی دو مختلف کاروائیاںضلعدار اور ریڈر ٹو تحصیلدار رشوت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) اینٹی کرپشن نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران ضلعدار ، اور ریڈر ٹو تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،ہزاروں روپے رشوت برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے محکمہ آبپاشی کے ضلعدار کو شوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا ۔

ضلعدار محمد یونس سے رشوت کے دس ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ۔سرکل آفیسرافضل حسین اور مجسٹریٹ رانا وحید نے ٹریپ ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم محمد یونس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے تحصیلدار آفس پاکپتن پر اچانک چھاپہ مارکر پاکپتن سے تحصیلدار کے ریڈر ضیا الرحمن کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزم ضیا الرحمن سے رشوت کے نشان ذدہ دس ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ۔ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں سرکل آفیسر پاکپتن نعیم اقبال نے ملزم کے خلاف کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان جاری ہے۔