
سکھر، صوبہ سندھ اوربلوچستان میں موٹرسائیکل چور گینگ کے سربراہ گرفتار
بدھ 22 ستمبر 2021 14:34

(جاری ہے)
مذکورہ گرفتار ملزم کچھ عرصہ سے ضلع بھرکی پولیس کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔چند روز کے دوران اس نے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کیں ۔یہ گینگ صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موٹرسائیکل چوری کی ورداتیں کرتا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے بولان سے ہے۔ ملزم سکھر، روہڑی سمیت بیشتر شہروں میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ضلع بھر کی پولیس کو اس موٹرسائیکل گینگ کی تلاش تھی ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اسکے دیگر ساتھی اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ ملزم کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے روہڑی کے ایس ایچ او ثناء اللہ کھونھارو سمیت دیگر پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔ واضح رہے گرفتار ملزم کی ضلع سکھر کے متعدد علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی سے فوٹیج بھی حاصل کی گئی تھی اور اسکی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں بھی کی گئی تھیں،تاہم روہڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ضلع بھرکی پولیس کے لئے درد سر بننے والے موٹرسائیکل چور گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔مزید مقامی خبریں
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت صوبائی لیبر سیکریٹریز کا اجلاس
-
فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت ملک کے زہرِ قاتل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
بجٹ میں معاشی استحکام، اور بیرون ملک محنت کشوں کے لیے سہولتوں کے نئے راستے کھولے گا. چوہدری سالک حسین
-
اے این پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی کی ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب
-
کوٹ ادو پی ایف یو جے ورکرز کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل،
-
فاونٹین ہاوس لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ ورکشاپ
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےمستحق افراد کے فری علاج کے لئے جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح
-
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی جنیوا کانفرنس میں شرکت انقلابی نتائج مرتب کرے گی۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، ملازمین کیلئے موٹرسائیکل سکیم کی منظوری
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران ،عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.