اوپن یونیورسٹی:طلبہ کو درسی کتب آن لائن فراہم کردی گئیں

اسائنمنٹس لکھنے اور امتحانات کی تیار ی کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود کتابوں سے استفادہ کرنے کی ہدایت

بدھ 22 ستمبر 2021 16:03

اوپن یونیورسٹی:طلبہ کو درسی کتب آن لائن فراہم کردی گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ،ْ طلبہ کو آن لائن خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے مجموعی نظام کو ڈیجٹلائزڈ کردیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت داخلوں سے ڈگری کے حصول تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کردی گئیں ہیں۔

ڈیجٹلائزیشن کے تحت تمام تعلیمی پروگراموں کی درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے تمام متعلقہ طلباء کو ان کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔اس اقدام سے کتابیں لیٹ ملنے یا نہ ملنے کی شکایات کا خاتمہ ہوجائے گا۔سمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے بند ہوچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے 18۔

(جاری ہے)

اکتوبر تک جاری رہیں گے۔نئی پالیسی کی تحت طلبہ کو اب پرنٹڈ کتابیں ارسال نہیں کی جائینگی۔

اسائنمنٹس لکھنے اور امتحانات کی تیار ی کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود کتابوں سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طلبہ اپنی کتابیں ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر کتابوں والی آپشن سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے تحت طلباء و طالبات اب اپنی اسائنمنٹس بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر "آگہی پورٹل"کے تحت آن لائن جمع کرائیں گے۔پوسٹ گریجویٹ سطح کے تعلیمی پروگراموں کے تدریسی دورانیہ کے دوران ورکشاپس بھی منعقد کی جاتی ہیں اور یہ تمام ورکشاپس بھی آن لائن منعقد ہونگی۔