ایف آئی اے کی کارروائی ‘بیرون ممالک بھیجنے اور نوکریاں دینے کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 ستمبر 2021 16:44

ایف آئی اے کی کارروائی ‘بیرون ممالک بھیجنے اور نوکریاں دینے کے نام ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)نے صوبہ پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کرلیا جو شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے اور نوکریاں دینے کے نام پر فراڈ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پنجاب کے ضلع پنڈی بھٹیاں میں ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا اور چار ملزمان کو حراست میں لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد جعلی ویزا بھی بناتے تھے، ملزمان شہریوں کو جعلی ویزا دے کر رقم بٹورتے اور پھر موقع دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو مختلف ممالک میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :